سکھر،یکم جنوری (اے پی پی):سکھر کے علاقے سبزی منڈی کے قریب سندھ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خالی پلاٹوں پر رہائش پذیر خانہ بدوش باگڑی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سگھڑ شیخ جھلس کر جانبحق جبکہ دو خواتین مسمات زینت شیخ ، مسمات (ح) و ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، نعش اور زخمیوں کو کو ایدھی ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو زرائع کے مطابق خاتون مسمات سگھڑ شیخ جھونپڑی میں کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں متعد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان و مویشی بھی آگ کی نذر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب متاثرہ جھونپڑی مالکان نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔











