گورنر سندھ کی  حضرت داتا گنج بخش  کے مزار پر  حاضری،ملک و قوم کی سلامتی وسربلندی کیلئے دعا کی

52

لاہور،1جنوری  (اے پی پی):گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری  نے حضرت داتا گنج بخش    کے    مزار پر  حاضری  دی،امورمذہبی  کمیٹی داتا دربار کے رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما پیر سید ناظم حسین شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

  گورنر   سندھ نے  ملک و قوم کی سلامتی وسربلندی کے لئے دعا کی ۔ اس موقع پر داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے گورنر سند ھ اور دیگر مہمانوں کی دستار بندی  بھی کی گئی ۔

دربار حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   کہ انہوں نے کہا کہ میری گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری  پرویز الہی سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،آج حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی ہے،داتا کی نگری پر آکر پورے پاکستان کے لئے دعا کی ہے، وطن  عزیز پاکستان اور شہر کراچی کے لئے خصوصی دعا کی ہے ۔