سیالکوٹ، 19 جنوری ( اے پی پی): ملک بھر میں جاری 5 روزہ پولیو مہم میں سیالکوٹ کے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین ضلع انتظامیہ کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو 1122کے اہلکا ر او ر20ریسکیو محافظ ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیز نگرانی لاری اڈہ کے7 مختلف جگہوں جن میں بلال ٹریولز، مسجد چوک، ویگن اسٹینڈ، لاہور کوچ اسٹینڈ کے علاوہ وزیر آباد روڈ سبلائم چوک اور ڈسکہ روڈ دبرجی چوک میں آنے جانے والے مسافروں کے ساتھ موجود پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو بچاؤکے قطرے پلائیں گے۔ پہلے چار دنوں میں پولیو مہم کے دوران ریسکیو محافظین نے1550بچوں کو پولیوبچاؤ کے قطرے پلائے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے پولیو بچاؤ ویکسین کیمپس کا دورہ کیا بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے مزید براں انہوں نے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے ساتھ آنے جانے والے بچوں کا خصوصی دھیان رکھیں اور جس بچے نے قطرے نہی پیئے انہیں قطرے لازمی پلائیں تا کہ ہم سب مل کر ملک پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار اداد کر سکیں۔











