عارف والا, 07 جنوری (اے پی پی):عارف والا میں پٹرولنگ پولیس نےمنشیات فروش گرفتار کر کے 11 کلو گرام افیون اور 6110 گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔ لاری اڈا چوک عارفوالا کے نزدیک پٹرولنگ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عید محمد ڈوگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 11 کلو گرام افیون او 6110 گرام چرس برآمد کر لی۔ پٹرولنگ چیک پوسٹ 163/ای بی محمدنگر کے انچارج عمران اصغر سہو نے بتایا کہ منشیات فروش عید محمد بوریوالہ روڈ سے پاکپتن افیون اور چرس لے کر جا رہا تھا کہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے لاکھوئوں روپے مالیت کی افیون اور چرس برآمد کی ہے منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے پٹرولنگ پولیس کی ٹیم اے ایس آٸی مظہر عباس، اے ایس آٸی وزیر احمد ، حوالدار عمران سرور اور اعجاز اکرم شامل تھے ۔تھانہ سٹی عارفوالا پولیس کی زیر حراست منشیات فروش کو دے دیا مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش ہے۔