ملتان 19، جنوری )اے پی پی ):چوروں کو دیگر قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ اُچ شریف کے حوالے کر دیا گیا۔ FIR درج زونل کمانڈر ڈی آئی جی شاہد جاوید کا آفیسران کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور سب انسپکٹر یاسمین بشیر اور سب انسپکٹر عثمان بیٹ 25 میں ٹائیگر 1 ڈیوٹی پر مامور تھے دوران پٹرولنگ ایک سفید مشکوک کار LED-5159 نظر آئی جسے SOP کے مطابق روکنے کی کوشش کی تو کار ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔ ٹائیگر 1 کے آفیسران نے مشکوک گاڑی کی اطلاع فوراً وائرلیس کنٹرول اور ٹائیگر 2 کے آفیسران سب انسپکٹر زوہیب عابد اور جونیئر پٹرول آفیسر سعد مظہر اور ڈی ایس پی بیٹ 25 میاں ممتاز احمد کو دی۔ دونوں ٹائیگرز نے مل کر 658 ساؤتھ بانڈ پر مشکوک گاڑی کو روک لیا ۔ گاڑی کے رکتے ہی گاڑی سے 03 مشکوک افراد نکل کر بھاگے اور 01 ملزم جس کا نام بعد از پوچھ گچھ بشیر احمد معلوم ہوا کو قابو کر لیا گیا۔ واقع کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی بیٹ 25 میاں ممتاز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ گاڑی کی جامع تلاشی لی گئی اور اس میں سے 1 عدد 30 بور پسٹل مع 06 عدد روند ، چوری شدہ 07 بکریاں جنکی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ روپے اور نقدی برامد ہوئی۔ واقع کی اطلاع ایس ایچ او اُچ شریف اور ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ اُچ شریف کو دی گئی ۔ SHO محمد لطیف موقع پر پہنچ گئے، جس پر گاڑی، ملزم اور چوری شدہ مویشی کو FIR اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ اُچ شریف کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید نے سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل اور پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور آفیسران کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔











