پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 34زیرتربیت اے ایس پیزکالاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کادورہ

18

ملتان۔19جنوری  (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کاپولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر تربیت34 اے ایس پیز کا دورہ۔اس موقع پر امجد علی شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہورہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان نے انہیں کریمنل کیسزپراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تفتیشی کی ناقص تفتیش پرکیس سےحقیت نکالنامشکل ہوجا تا ہے کریمنل کیسز میں تفتیش کاعمل بہت اہم ہوتاہے اورپولیس کی ناقص تفتیش پرکیس لمباچلتاہے جس کی وجہ سے سائل کوانتظارکرناپڑتاہے آپ نوجوان ہیں جدیدسسٹم پرتفتیش کرنی ہوگی پرانے طرقہ کار میں تبدیلی کی اشدضرورت ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں بہتری پیداہوایک دن میں طریقہ کارتبدیل نہیں ہو سکتا لیکن کوشش کرنے سے ایک دن ہوسکتاہے ہمیں لگن اورایمانداری سے سائل کی درخواست پرایف ائی اردرج کرنی چاہیئے،کئی کئی ماہ کیس کی ایف آئی آرنہیں ہوتی سائل تھک ہار کرعدالت میں انصاف کیلئے پہنچتاہے اگرتھانہ میں کیس کوسن کرمیرٹ پرفیصلہ کیاجائےتو50فیصدریلیف مل سکتاہے جلد انصاف کی فراہمی میں اپ کواپناکرداراداکرناہوگااس موقع پر میاں عادل مشتاق صدر ہائی کورٹ بار ملتان ،ملک ارشد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان،سجاد احمدایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل)، زاہد محمود ڈپٹی رجسٹرار(پروٹوکول ) ،ملک ذوالفقار اعوان ڈپٹی رجسٹرار ( جنرل )،عمرحیات سینئر PAٹو ایڈیشنل رجسٹرار ، عمر خا نDIG/ نیشنل پولیس ٹریننگ کالج اسلام آباد،کیپٹن ریٹائرڈعلی رضا قاضیSP (AIG) آپریشنر ساﺅتھ پنجاب سید علی ،SSPآپریشن ملتان حاکم علی نول ایس پی لیگل ساﺅتھ پنجاب مس دانیہ رانا،ایس ڈی پی اونیو ملتان عمرحیات ڈی ایس پی کینٹ ،محمد نعیم انسپکٹر انچارج سیکورٹی ہائی کورٹ گارد ،شاہداقبال لک پروٹوکول آفیسراوررانافرازحسین کیئرٹیکرہائی کورٹ ملتان سمیت دیگر احباب شریک تھے۔34 اے ایس پیز نے مطالعاتی دورہ کیا،ہائی کورٹ عدلیہ کی عدالتی کاروائی بھی ملاحظہ کی اور امجد علی شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان نے Administration of Criminal Justice System In Pakistan پر تفصیلی لیکچر بھی دیا۔