مری، 12 جنوری (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری اور گلیات برفباری تھم چکی مزید برفباری کے آثار،مری کی تمام مین روڈز سے برفباری ہٹاتے ہوئے کیمیکل نمک کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے کورے کو پگھلاتے ہوئے گاڑیوں کو سلیپری سے بچانے کی انتظامیہ نے کوشش کی ، ڈپٹی کمشنر احسن رانجھا حکومت کی ہدایات پر نگرانی کر رہے ہیں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے میں پیش پیش ہیں ۔
ریسکو ٹیمیں ہائی الرٹ 1122اور ٹورازم پولیس ،ٹریفک پولیس، تمام ادارے ہائی الرٹ اور دن رات اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے مصروف ہیں ۔گلیات میں زیادہ برفباری ہٹانے کا کام جاری ہے ۔
گلیات کے پی کے علاقوں میں سوختی لکڑی کی قلت پائی جارہی ہے اور آٹا من مانے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مری میں سرکاری آٹا گزشتہ روز سے دستیاب ہے ۔











