مری،19جنوری(اے پی پی):ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے مری ٹورازم کوسٹرز میں سفر کیا اور بہترین سروس ڈیلیوری پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے جوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔مری میں گمشدہ بچوں کو بھی والدین کے حوالے کیا اور سیاحوں کو بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے محتلف راستوں پر گائیڈ کیا،مدد اور رہنمائی کی۔
ڈی پی او مری فراز احمد کی طرف سے ٹورازم پولیس فورس کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی گئی ہے ۔مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائین 15 اور 1757 دفتر نمبر 0519269277 رابطہ کر سکتے ہیں۔











