نوشہرہ ورکاں،01جنوری ( اے پی پی):ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی نئے سال 2023 کے استقبال کے لیے مختلف حلقوں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
نوشہرہ ورکاں شمعون چرچ میں عیسائی خاندان کی جانب سے نئے سال کے استقبال کے لیے منعقدہ تقریب میں عبادت کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں مرد خواتین نے ایک ساتھ شرکت کی اور شمعون چرچ کو بہترین انداز میں سجایا گیا تھا جبکہ دعائیہ پروگرام کے ساتھ نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹنے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جیمس ایم ناز آف ماڑی خورد مہمان خصوصی تھے۔جیمس ایم ناز نوشہرہ ورکاں شمعون چرچ پہنچے تو چرچ انتظامیہ نے انکا شاندار استقبال کیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور عزت افزائی کے لیے مالائیں پہنائیں۔انکے ہمراہ پادری اسرائیل غوری ،اقبال گل،یعقوب مسیح ، ایلڈر اشرف مسیح اور دیگر موقع پر موجود تھے۔











