ملتان، یکم جنوری(اے پی پی ): انٹرنیشنل سکول سسٹم کے زیراہتمام 24ویں سالانہ تقریبات تقسیم انعامات کا سلسلہ پچھلے بارہ روز سے جاری ہے، الباسط کیمپس خانیوال اور الجمیل کیمپس خانیوال کے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
انٹرنیشنل سکول سسٹم کے چیئرمین جاوید اقبال نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں سینئر سول جج مسعود احمد فریدی، پرنسپل ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد راشد اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان محمد قاسم صاحبان بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔ والدین کی کثیر تعداد نے ملتان آرٹس کونسل میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی کو خوب سراہا۔
اس موقع پر طلبہ نے اساتذہ اور والدین کو ٹیبلوز کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگرکرنے کے لئے رنگا رنگ پرفارمنسز بھی پیش کیں۔ طلبہ نے تعمیر وطن کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر آپریشنز مسز ثوبیہ خلیل ، ڈائریکٹر فنانس ثاقب یونس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز جویریہ شاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز سعدیہ عامر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز سحر فاروق نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں مہمانان خصوصی نے چیئرمین جاوید اقبال کے ہمراہ طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔
والدین کی طرف سے بچوں کی رنگا رنگ پرفارمنسز کو خوب سراہا گیا۔ تقریبات کا سلسلہ 3 جنوری تک ملتان آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔











