چنیوٹ،03 جنوری(اے پی پی ):انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے فیلڈ افسران و جوانوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے اپنے دفتر میں فیلڈ افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ڈی پی او نے جوانوں سے خیریت دریافت کی،ڈیوٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پولیس جوانوں نے اپنے مسائل،تجاویز بتائیں جن پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ڈی پی او نے پولیس جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں ہم سب فیملی کی طرح اکٹھے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پولیس افسران و جوان محکمانہ یا گھریلو پریشانی،مسئلے کی صورت میں بلاجھجھک میرے پاس تشریف لائیں آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔
ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔پولیس جوانوں کیلئے میڈیکل سہولیات،بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے مختلف اداروں سے ایم او یو سائن کئے جارہے ہیں۔











