دیپالپور , 20 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال نے ہیڈ کوارٹر سے دور جا کر نماز جمعہ کے بعد مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کچہری کا انعقاد چک نمبر47ڈی علاقہ تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں کیا گیا ،کچہری میں مقامی پولیس افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جہاں پر پر ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ہیڈکوارٹر سے دور آ کر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہے کہ دہلیز پر شہریوں انصاف میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔











