نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی لیکچر

40

ملتان،20 جنوری(اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر- M-5, I  موٹروے سنٹرل 2 زون نےفیصل موورز ٹرمینل پر ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی لیکچر کا اہتمام  کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی خالد حسین شہزاد نے کہا اوور سپیڈنگ اور لین وائلیشن کرنا نہایت خطرناک اور جان لیوا ہے اور سب انسپکٹر حسان ملک محفوظ نے کہا کہ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی ہدایات پر زونل کمانڈر/ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی لائن ہیڈ کوارٹر خالد حسین شہزاد اور روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ انچارج سب انسپکٹر حسان ملک نے فیصل موورز ٹرمینل پر پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی لیکچر دیا۔ جس میں ڈرائیورز کو موٹروے پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی لائن ہیڈ کوارٹر خالد حسین شہزاد نے کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کرتے وقت  لین وائلیشن سے اجتناب کریں، مقرر کردہ لین میں گاڑی چلائیں اور اوورسپیڈنگ سے گریز کریں  اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرائیورز کی ڈرائیونگ مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں ،ایسا کرکے مزید ہولناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ انچارج سب انسپکٹر حسان ملک نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں، محفوظ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

 موٹروے پولیس کی جانب سے شرکاء میں معلوماتی پمفلٹ اور گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے۔ ٹرانسپورٹر کمپنی کے مالکان اور ڈرائیورز نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔