ایبٹ آباد،13 جنوری ( اےپی پی): گلیات کے پی کے میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ریسکیو 1122 گلیات کے اہلکار برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت اور رہنمائی میں مصروف ہیں جبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نےسڑکوں کی صفائی کا کام ہمہ وقت جاری رکھا ہوا ہے۔
پھسلن کے باعث گاڑیاں برف میں پھنسی گاڑیاں اور ان میں سوار فیملیز کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
جی ڈی اے نے مقامی آبادی اور سیاحوں کوعلی الصبح اور رات میں سفر سے منع کیا ہے۔ اور دیگر اوقات میں سفر کے دوران ٹائیر چینز استعمال کرنے کی ھدایات کی ہیں۔ جی ڈی اے اور ریسکیو 1122کے کنٹرول روم مکمل فعال ہیں سیاح مدد یا رہنمائی کیلئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ۔











