ملتان،16 فروری(اے پی پی ):ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہونے والی انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جیت لی ہے ۔
ٹیم کی شاندار کامیابی پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ بیس بال چیمپئن شپ جیتنا باعث فخر ہے،ہماری ٹیم نے دوران کھیل اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی جس پر تمام ممبران ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ٹیم کے کوچ محمد حسن جمیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے کم عرصہ میں یونیورسٹی کی بیس بال ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر لاکر کھڑا کردیا جس پر پوری یونیورسٹی ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان فیصل محمود اور ان کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
ڈاریکٹر سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور امجد فاروق وڑائچ نے کوچ حسن جمیل کپتان فیصل محمود اور ٹیم کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہترین کوچنگ کی وجہ سے آج ہماری یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔جس پر پوری یونیورسٹی محمد حسن جمیل پر فخر کررہی یے مستقبل میں بھی ہماری ٹیم ان کی زیر تربیت مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔











