بہاولنگر؛ ڈپٹی کمشنر سلمان خان کا  ہارون آباد اور چشتیاں کا تفصیلی دورہ

34

بہاولنگر،16 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ہارون آباد اور چشتیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہارون آباد میں تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی سمیت ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہارون آباد میں تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کے پراجیکٹس اور ہارون آباد کے سپورٹس جمنیزیم کا بھی دورہ کیا۔ جمنیزیم پر 16 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے اس جمنیزیم میں بیڈمنٹن ، والی بال ، ٹیبل ٹینس ،ریسلنگ دیگر گیمز کے مقابلے منعقد ہونگے۔

 ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کھیل اور کھلاڑیوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ جمنیزیم پراجیکٹ کی تکمیل کو سپورٹس کی ترویج میں خوش آئند قرار دیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہارون آباد میں قاضی والہ روڈ کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا۔ سلمان خان لودھی نے تحصیل چشتیاں میں تھانوں کی تعمیر کے منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے چیف آفیسر  بلدیہ چشتیاں کو شہر میں صفائی سیوریج اور سینی ٹیشن کے نظام میں بہتری اور سڑکوں کی بحالی کی بھی ہدایت کی۔