اوکاڑہ:شیرگڑھ بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹنے سے 8 افراد زخمی  

18

اوکاڑہ،10فروری اےپی پی)قومی شاہراھ نزد شیر گڑھ بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، 8افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین اور متاثرین کے مطابق بس تیز رفتاری کی وجہ سے اُلٹی, اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔  ریسکیو ٹیموں نے 4 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی, 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو رینالہ خورد منتقل کر دیا۔