رینالہ خورد،09فروری(اے پی پی):اوکاڑہ یونیورسٹی میں ممکنہ دہشت گردی یاکسی بھی ناخوشگوارواقع سے نمٹنے اورسیکورٹی کوفول پروف بنانے کےلیے موک ایکسرسائزکا انعقاد کیاگیا۔موک ایکسرسائز میں حساس اداروں، پولیس کمانڈوز،ایلیٹ فورس ،سی ٹی ڈی، آئی بی، ریسکیو1122،یونیورسٹی کےگارڈزاوردیگراداروں نے حصہ لیا۔
سیکورٹی اداروں کے مسلح دستے نے موک ایکسرسائز میں علاقے کو کلئیرکرنے اورریسکیونے زخمی افراد کو فسٹ ایڈفراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنےکے لیے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسرڈاکڑساجد رشید نے کہا ہے کہ طلبہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے
چیف سیکورٹی افیسریونیورسٹی آف اوکاڑہ نوبہار خان نے کہاکہ طلبہ کی حفاظت مقدم ہے، طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے کسی بھی قربانی سےگریز نہیں کیاجائیگا۔











