بہاولنگر، 22 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے بدھ کو یہاں بہاولنگر میڈیکل کالج کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام پر ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس میگا پراجیکٹ کی مین بلڈنگ کا نظر ثانی شدہ تخمینہ متعلقہ محکمہ کو بھجوایا دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ہوسٹل، بوائز ہوسٹل کیفے ٹیریا اور فیکلٹی ممبران اور عملہ کی رہائش گاہوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کینال ریسٹ ہاؤس چوک اور ستلج پارک بہاول نگر کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پارک کی خوبصورتی بہتری اور عوام الناس کے لیے ستلج پارک میں سہولیات میں اضافہ کے لیے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔











