کنگز 26فروری کو کراچی میں ملتان کے خلاف کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے، جوہان بوتھا

13

 

ملتان،23 فروری(اے پی پی): کراچی کنگز کے کوچ جوہان بوتھا نے کہا کہ کنگز 26فروری کو کراچی میں ملتان کے خلاف جیتنے اور ایونٹ  میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے سنسنی خیز میچ کے اختتام  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے خلاف اپنی شکست کو بدقسمتی قرار دیا  اور  کہا کہ ہم کلوز میچ ہارے بد قسمتی سے جیت نہیں سکے ۔لیگ میں کھلاڑی  بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،پاکستان میں پچز  اچھی ہیں ۔