جیکب آباد؛ سات افراد کے قتل میں ملوث 08 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

5

جیکب آباد،04فروری(اے پی پی): پولیس نے خفیہ اطلاع پر تھیم کیمپ پر چھاپے کے دوران قتل میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار افراد میں فہد حامد تھیم، نظام الدین تھیم، علی خان دشتی، ھیبت دشتی، محمد یعقوب دشتی،حسین علی دشتی، اللہ داد دشتی،لطف علی دشتی  شامل ہیں ، جن سے اسلحہ 03 کلاشنکوف 03 بندوقیں اور 02 رائفلوں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان نے پانچ روز قبل تھانہ دوداپور کی حدود میں پلاٹ کے تنازعہ پر حملہ کرکے ببر جمالی قبیلے کے 07 افراد کو قتل جبکہ 05 افراد کو زخمی کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی ہے۔