اوکاڑہ؛ پولیس نے مشکوک شخص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کر لیا

6

اوکاڑہ،04فروری(اےپی پی):ضلع میں امن وامان کے قیام  اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے اٹاری روڈ پر مشکوک شخص  سے دوران تلاشی اسکے قبضہ سے  غیر قانونی اسلحہ بارہ بور کاربین اور کارتوس برآمد کرکے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار شخص نے اپنا نام  ثناءالله سکنه کندا اٹاری بتایا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔