لاہور۔14فروری (اے پی پی):معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف کا اکتیسواں سالانہ عرس میانی صاحب میں واقع ان کے مزار جاری ہے ۔عرس کے دوسرے روز کو الحمرا ہال نمبر 2 میں حضرت واصف علی واصف کی زندگی اور تعلیمات کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت مجیب الرحمن شامی نے کی۔