سکھر: پی پی رہنما اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میں پیش،سماعت 16 فروری تک ملتوی

6

سکھر،04فروری (اے پی پی ): پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات سندھ میر اعجاز حسین جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔ عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کیس کی سماعت کی۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مختصر کارروائی کے بعد عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔