سکھر۔ 09فروری(اے پی پی) ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے سکھر محسن علی سیال نے صادق آباد ، رحیم یار خان اور خان پور ریلوے اسٹیشنز اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ریلوے اسٹاف کی حاضری ، اسٹیشن ریکارڈ ، اسٹیشن ارننگ ، اسٹیشن کی صفائی ، مسافروں کی سہولیات ، وینڈنگ اسٹالز اور دیگر اشیا چیک کئی گئی۔
ریلوے اسٹاف کو مسافروں سے بہترن اخلاق سے پیش آنے کی تلقین کی اور انکو سختی سے ہدایات دی کہ اگر انکے دور میں کسی مسافر سے بداخلاقی یا پیش آیا گیا تو انکو ڈویژن بدر کردیا جائیگا ۔ ڈی۔سی او ریلوے محسن علی سیال نے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی نہ کرنے والے اور کرپشن کرنے والے عملے کے لئے اپنی زیرو ٹالیرنس کی پالیسی کو واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہاں کہ ایسے عملے کے بندے کو سخت ترین سزا دی جائیگی۔
وینڈنگ اسٹالز دورے کے دوران صفائی میں کوتاہی برتنے اور خلاف قاعدہ کام کرنے پر مختلف اسٹال مالکان کو جرمانے بھی کیے گئے ۔
دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈی سی او ریلوے سکھر محسن علی سیال نے صادق آباد ریلوے اسٹیشن سے اچانک خیبر میل ٹرین پر چھاپہ لگایا جس میں غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے 17 سترہ مسافروں سے مبلغ بتیس ہزار ایک سو روپئے جس میں پانچ ہزار چھ سو روپئے جرمانہ بھی شامل ہے وصول کئے گئے۔











