میرپور خاص؛ مشتبہ غیر ملکیوں کے خلاف بڑی کارروائی،20 افغان باشندوں کیخلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

30

میرپورخاص،23فروری( اے پی پی):  گذشتہ روز نادرا اور صوبائی محکمہ داخلہ کی بھیجی گٸی حساس معلومات پر صوبائی و وفاقی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی اہم مشاورت پر ضلع پولیس نے ام ہانی ٹاؤن اور گردونواح میں مشتبہ غیر ملکیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرکے حراست میں لیے گٸے 31 مشتبہ غیر ملکی افغان باشندوں میں سے کڑی تفتیش کے بعد 20 افغان باشندوں کے خلاف فارنر ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت سیٹلائیٹ ٹاؤن تھانے پر مقدمہ درج کردیا ہے۔ ملزمان کو جے آئی ٹی تشکیل دے کر انکے ملک واپس بھیجا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اپریل 2021 میں ایوان صحافت کے بارہ میل پر نادرا وین میں افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خطرناک اسکینڈل پر نادرا کے سات ملازمین پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔