نجی اسکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے کاا نعقاد کیا گیا

17

خیرپور،01فروری(اے پی پی)دی سیوی اسکول خیرپور کیمپس کی جانب سے سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں بھرپور تعداد میں والدین نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سید رضی حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی تدریسی نشونماءکے ساتھ ذہنی نشونماءاشد ضروری ہے اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد بچوں کی ذہنی نشونماءمیں کارگر ثابت ہوگا۔

 تقریب میں خیرپور یوتھ آئکون شاہزیب بھٹی نے خصوصی شرکت کی فنکشن کے اختتامی تقریب میں جیتنے والے بچوں میں اسکول کی پرنسپال میڈم ارم رضی شاہ،ایونٹ آرگنائزر میڈم فضا شاھ نے انعامات تقسیم کئے اور مہمان شخصیات میں گیسٹ آف آنر کی شیلڈ پیش کر کے عزت افزائی کی۔