نارووال ؛ ڈپٹی کمشنرمحمد شاہ رخ نیازی  کی زیر نگرانی  میں ریونیوخدمت کچہریوں کا انعقاد

6

نارووال ، 01 فروری (اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایات پرڈپٹی کمشنرمحمد شاہ رخ نیازی کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہریوں کاانعقاد کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنرشکرگڑھ وظفروال شیزہ رحمان اورڈاکٹرارشدوٹونے اپنی تحصیلوں میں آنے والے سائلین کی شکایات کوسنااورانہیں موقع پرحل کرنے کےاحکامات جاری کیے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی سطح پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد خالد کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس نارووال میں ریونیوخدمت کچہری منعقدہوئی۔ریونیوخدمت کچہری میں آنے والے افرادکی ریونیوکے حوالے سے مسائل سننے کے ساتھ موقع پر ان مسائل کے حل کے لیے  متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے۔

واضح ر ہے  کہ ان ریونیو کھلی کچہریوں میں درستگی ریکارڈ فرد کا اجراء،انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کا اجراء جیسی سروسز مہیا کی جاتی ہیں۔