نوشہرہ ورکاں؛اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہرطارق کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوربنیادی مرکز صحت بدورتہ کا دورہ

11

نوشہرہ ورکاں،16فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹونےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوربنیادی مرکز صحت بدورتہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہرطارق وٹونے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی حکومت کا وژن ہےاس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،غیر حاضر ڈاکٹرزو دیگر عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے  کہا کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صحت مند انسان کیلئے صفائی بہت ضروری ہے۔