ملتان، 16 فروری (اے پی پی ):ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،ڈاریکٹریٹ آف کالجز پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے منعقد ہونے والے انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹ ڈسڑکٹ لیول میں مزید کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے۔
کرکٹ بوائز میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے گریجویٹ کالج آف سائنس کو سات وکٹوں سے جبکہ سول لائنز گریجویٹ کالج نے علمدار حسین کالج کو 176رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کی خاص بات مہیر سعید کے شاندار 195رنز تھے۔کبڈی میں گورنمنٹ کالج فار بوائز قادر پور راں نے گورنمنٹ کالج مخدوم رشید کو جبکہ والی بال میں مخدوم رشید نے سائنس کالج کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔جمناسٹک بوائز میں ولایت حسین کالج کو سول لائنز کالج کے خلاف بائی دے دی گئی۔
گرلز ایونٹ میں سو میٹر دوڑ میں ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر چودہ ملتان۔نے پہلی۔اور ممتاز آباد گرلز کالج نے۔دوسری پوزیشن حاصل کی۔جیولین تھرو میں پہلی پوزیشن ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر چودہ۔جبکہ۔دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج مظفر آباد نے حاصل کی۔ شاٹ پُٹ میں ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر چودہ نے پہلی جبکہ ایسوسی ایٹ زینب کالج اور مظفر آباد کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کل ایونٹ کے اختتامی روز مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کے فائنل کھلیے جائیں گ











