ملتان، 16فروری(اے پی پی ):وفاقی محتسب اعلی ٰ اعجاز احمدقریشی دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں۔سرکٹ ہاوس ملتان پہنچنے پر ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ محمودجاوید بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری محمدفاروق ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وفاقی محتسب مختلف وفاقی محکموں کے سربراہان سے ملاقات کریں کریں گے، وہ 17 فروری بروز جمعہ دن11.30 بجے سرکٹ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کریں گے۔











