ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر اولیاء میں “کلین ملتان” مہم کا آغاز کر دیا

3

ملتان،01 فروری(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر اولیاء میں “کلین ملتان” مہم کا آغاز کردیا ہے۔یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی مہم کے پہلے دن شہر کی چار یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کیا گیا جن میں یونین کونسل ،14،13،2 اور 37 شامل ہیں۔

کلین ملتان مہم کے سلسلے شہریوں کی آگاہی کے لئے  ابدالی روڈ پر واک بھی منعقد کی گئی۔واک کی قیادت منیجر آپریشنز انوارالحق نے کی۔اس موقع پر شہریوں میں صفائی بارے آگاہی پر مبنی بروشر بھی تقسیم کئے گئے۔واک میں سکولوں کے سکاوٹس اور ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے شرکت کی۔