ملتان، 10فروری (اے پی پی ):مدینة اولیاء ملتان میں 13 فروی کو منعقد ہونیوالی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا ٹاسک مکمل کر لیا ہے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی پانی سے دھلائی کردی گئی اور واشنگ کے عمل سے انکلوژرز کی نیلی،پیلی اور نارنجی رنگ کی نشستیں چمک اٹھی ہیں۔ شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ ایریا کی صفائی اور لیولنگ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
نواں شہر چوک سے کرکٹ اسٹیڈیم تک روٹ کی صفائی کام زوروں پر ہے اور صفائی کایہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔شاہراہ کےڈیوائیڈر کی سکریپنگ اور روٹ پر پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے جبکہ ویسٹ اٹھانے کے لئے کمپنی ورکرز کو فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کی مدد حاصل ہے۔











