پاکپتن ؛ زلزلہ متاثرہ ترکیہ اور شام کیلئے  امدادی سامان پر مشتمل  دو ٹرک روانہ

9

پاکپتن ،16 فروری (اے پی پی ):حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات ہر انسانی جذبے سے سرشار ضلعی انتظامیہ پاکپتن کی جانب سے ترکیہ اور شام میں  زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے اشیاءخوردو نوش اور ضروری سامان پر مشتمل دو ٹرک بھیج دئیے گئے  ہیں۔سامان میں اشیاءِ خوردونوش،کمبل،کھیس، رضائیاں گرم ملبوسات اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں،امدادی سامان میں سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات سمیت مخیر حضرات نے بڑ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز احمد خاں کھچی کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور ہم ان کی امداد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں  گے۔