پشین؛امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ  کیجانب سے  برفباری سے متاثرین، غریب اور مستحق سینکڑوں افراد میں مفت آٹا ،گرم کمبل تقسیم

7

پشین،16 فروری( اے پی پی ): امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے  سید حمید آغا کی سربراہی میں  توبہ کاکڑی نیو کلی کراس اور گرد ونواح میں موجود دیہات میں  برفباری سے متاثرین، غریب اور مستحق سینکڑوں افراد میں مفت آٹا ،گرم کمبل تقسیم کیےگئے۔

اس موقع پر سید حمید آغا نے  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ نے روز  اول سے سیلاب متاثرین کےلیے اپنی امدادی سرگرمیاں شروع کردی  تھیں، پشین کے مختلف علاقوں میں فری میٍیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ہزروں متاثرین خواتین بچوں کو طبی امداد اور ان کی بنیادی ضرورت فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ نے معذوروں اور یتیم بچوں کےلیے خصوصی پیکیج کے تحت امداد دی جارہی ہے، مستحق غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کیلئے امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ مدد کےلیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

 اس موقع پر قبائلی رہنماء  ملک شوکت خان کاکڑ ، ملک رحیم الدین ، قربان آکا، احمدخان ، عبدالوہاب خان سفر محمد اور  دیگر نے غریبوں کی مدد کرنے امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔