کوہلو؛بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ،کونسلران نےحلف اٹھا لیا

12

کوہلو ، 09 فروری (اے پی پی): بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ،ایک میونسپل کمیٹی اور 20 یونین کونسل کے بلدیاتی کونسلران سے ریٹرنگ آفیسرز نے حلف لے لیا۔ حلف برداری کے بعد  یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔