رحیم یار خان، 03 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں جو ہماری نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اساتذہ دل لگا کر محنت کریں اور جدید تقاضوں کے مطابق طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اور بوائز ہائی سکول ترنڈہ سوائے خان کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر کو گرلز اینڈ بوائز سکولز کے پرنسپلز نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر انتظامی امور بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنانے اور طلباء وطالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کمپیوٹر لیب،سائنس لیباٹری،مختلف کلاس رومز میں طلباء وطالبات کی تعلیمی قابلیت کو جانچا اور سوالات پوچھے اور بوائز سکول میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے پودا بھی لگایا۔











