اوکاڑہ؛گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

8

اوکاڑہ،15مارچ(اے پی پی): گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں ملیحہ گروپ کی جانب سے پھولوں کی نمائش لگائی گئی جس کی مہمان خصوصی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اور مہمان اعزاز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ میڈم تنویر زہرہ تھیں۔

اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے  پودا لگایا اور نمائش کا افتتاح کیااور اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا جبکہ معروف کالم نگارسینئر صحافی مظہر رشید چوہدری بچوں کو انعامات سے نوازا۔

قبل ازیں  سکول کی پرنسپل مسز انیلہ جمیل،سینئر ٹیچر نیئر سلطانہ،جمیلہ مقبول ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔