اوکاڑہ؛ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان نےڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے پانچ روزہ کرکٹ میلے کا افتتاح کرد یا

20

اوکاڑہ،15مارچ(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے پانچ روزہ دوسرے کرکٹ میلے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان نے ٹرافی کی رونمائی کے بعد زور دار شاٹ لگا کر باقاعدہ کرکٹ میلے اور پہلے میچ کا افتتاح کیا۔

کرکٹ میلے میں وکلاء کی سولہ ٹیموں کے مابین چوبیس میچ کھیلے جائیں گے اورسولہ ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے روز چھ میچ ، دوسرے اور تیسرے روز آٹھ ، آٹھ اورچوتھے روز دو میچ اور دو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے جبکہ پانچویں روز فائنل اور اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان کے ہمراہ صدر بار میاں طلعت محمود، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی، سینئر وکلاء مقبول حسین شاکر ، میاں شفیق بھنڈارہ، چودھری محمد اسلم جاوید، چودھری ریاض الحق، چودھری امجد پرویز، محمد رمضان ندیم چنڑ، راﺅ مجیب ، اشرف سنگوکا ، غلام مصطفی صادق، راﺅ عابد مشتاق، نعیم اللہ بھی موجود تھے۔

 پانچ روز کرکٹ میلہ کے اختتام پر ڈی سی الیون اور جوڈیشری الیون اور وکلاءالیون کی ٹیم کے میچ کھیلے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان نے میڈیاا یڈوائزر بار محمد مظہررشید چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ بارکو یہ اعزازحاصل ہے کہ انھوں نے ہمیشہ بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کے لیے اقدامات کیے ہیں، وکلاءکے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانا انتہائی اہم اقدام ہے۔