اوکاڑہ: جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانےوالی فورس معاشرے کے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔ آرپی او ساہیوال محبوب رشید

14

اوکاڑہ،09 (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے کہاہے کہ قتل، ڈکیتی وراہزنی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جو پولیس افسران و ملازمان پولیس فورس شب وروزمحنت کرتے ہیں وہ یقینی طور پر  معاشرے کے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں منعقدہ تقریب برائے حوالگی مال مسروقہ کے دوران کیا۔

ترجمان پولیس ضلع اوکاڑہ کے مطابق قلیل عرصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ناصرف متعدد ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضہ سے عوام الناس کی لوٹی ہوئی خون پسینے کی کمائی بھی برآمد کی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ سال 2023کے پہلے دو ماہ میں 11 منظم گینگز کے34 خطرناک ملزمان کو گرفتارکیا گیاجن کے قبضہ سے 1کروڑ 84 لاکھ07ہزار 100روپے کا مال مسروقہ برآمد کیاگیااور 119سنگین مقدمات ٹریس ہوئے اسی طرح اوکاڑہ پولیس نے دو ماہ میں 14لاکھ 69ہزار 300 روپے نقدی،موٹر سائیکل 36عدد،1ڈالہ ہائی ایکس، 4عدد لوڈررکشے،10 راس بھینسیں 06راس گائے، 12شاخ بکریاں،3موبائل فونز ، طلائی زیورات کاپر تار ،کل مالیتی 1کروڑ 84 لاکھ 07ہزار 100روپے برآمد کئے گئے ہیں۔دوماہ میں ایک پولیس مقابلہ جس میں ایک ڈاکو(دوران علاج معالجہ) ہلاک ہوا ہوئے جب کہ کلاشنکوف 2عدد،رائفل 06عدد، بندوق27عدد، ریوالور 18عدداور172عدد پسٹل برآمد کیے گئے۔

اسی عرصہ میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پرE-Gadget اپیلیکشن کے ذریعے 70لاکھ48 ہزار 439روپےکے 229 عددموبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کے لئے نقد انعام اورتعریفی سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا۔