اوکاڑہ،04مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضیاء شہید لائبریری ،جی ٹی روڈ اور ٹینک چوک میں قائم آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹے کے تھیلوں کا وزن، کوالٹی اور آٹے میں نمی کی مقدار کو چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے آٹے کی خریداری کے لئے آنےو الے مرد و خواتین سے آٹے کی دستیابی اور کوالٹی سے متعلق بھی دریافت کیا ۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملہ کوہدائیت کی کہ لوگوں کے ساتھ احترام و محبت سے پیش آئیں اور آٹے کی خرید کے لئے آنے والے صارفین کی سہولت کو فوقیت دی جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع میں 30 ٹرکنگ آٹا سیل پوائنٹس اور منظور شدہ دکانوں پر 20ہزار سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کئے جا رہے ہیں اورفلور ملز کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ فلوز ملز کو فراہم کئے جانے والے گندم کے کوٹہ کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے اور آٹے کی کوالٹی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سیمپل لئے جا رہے ہیں۔











