جلالپوپیروالا؛ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ قائم

2

جلالپوپیروالا،22 مارچ(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر جلال پورپیروالہ میں تین روزہ ہفتہ صحت پروگرام کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر حافظ ناصر نے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر تین روز کے لئے ہفتہ صحت منایا جارہا ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے اور مختلف بنیادی مرکز صحت پر کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں، میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں میں بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج معالجہ اور پنجاب کو بیماریوں سے پاک بنانا ہے۔

 ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر حافظ ناصر نے بتایا کہ ہفتہ صحت کیمپ میں ہیپاٹائٹس، ٹی بی، شوگر، ملیریا و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے اور تشخیص پر فوری علاج معالجے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر مبشر جلال و دیگر بھی موجود تھے ۔