جلال پورپیروالا، 27 مارچ (اے پی پی ):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی کی ہدایت پر جلال پور میں محکمہ لائیوسٹاک اور پولٹری ٹریڈرایسوسی ایشن کے اشتراک سے فئیر پرائس شاپس قائم کردی گئی ہے جہاں برائلر کا گوشت عام مارکیٹ سے 15روپے فی کلو سستا ملے گا، فیئر پرائس شاپ کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کیا
اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی نے کہا کہ پنجاب بھر میں فیئر پرائس شاپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس سلسلے میں پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہماری معاون ہے اور ان کی کوششوں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں بھی پولٹری فئیرپرائس شاپس پر مرغی کا گوشت عام مارکیٹ سے 15روپے فی کلو سستا ملے گا جس سے غریب اور متوسط طبقہ مستفید ہوگا۔











