ملتان ،13 مارچ (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس مقصود الحسن نے جنوبی پنجاب پولیس دفتر میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا انہوں نے اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا اور دیگر افسران کے ہمراہ پودے لگائے اور دعائے خیر کی ایس پی لیگل حاکم نول اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ایڈیشنل آئی جی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آلودگی کا پھیلاؤ عالمی مسئلہ ہے جسکے کنٹرول کے لیے عالمی اور قومی ادارے متحرک ہیں فضائی آلودگی اوزون لئیر کی تباہی کا موجب ہے اور اس سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایڈیشنل آئی جی نے کہا درختوں کے کثیر تعداد میں اگاؤ سے فضائی اور زمینی الودگی میں کمی ممکن ہے فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے عالمی ادارہ ماحولیات اور پاکستان کے مشن کو تقویت دینے کے لیے جنوبی پنجاب پولیس بھرپور کردار ادا کرے گی اور پولیس دفاتر کے ساتھ تمام اضلاع کے تھانوں تک شجر کاری مہم کو وسیع کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا پودے ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ معاشرتی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انفرادی کردار کی ضرورت ہے۔











