ملتان، 13 مارچ (اے پی پی ): موٹر وے پولیس کیجانب سے پولیس لائیٹس سے مشابہت رکھنے والی ایل آئی ڈی اور ایچ آئی ڈی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔
بیٹ کمانڈر حامد خان کیمطابق شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے، مفاد عامہ اور موجودہ حالات کے پیش نظر قومی شاہرات پر پولیس لائیٹس سے مشابہت رکھنے ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹس والی گاڑیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی تیز لائیٹس والی گاڑیاں دوسری سائیڈ سے آنے والے روڈ یوزرز کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں اس لئے بلا امتیازسپاٹرز کی مددسے نشاندہی کرکے ایسی گاڑیوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ موٹر ویز پر شہریوں کو ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے ۔
بیٹ کمانڈر حامد خان نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور سپیڈنگ حادثات کا سبب بنتی ہیں جس کو ہر صورت کنٹرول کرکے قومی شاہراہوں کو عوام الناس کے لئے محفوظ سے محفوظ تر بنائیں گے،شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شہریوں کی بروقت مدد کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔











