رحیم یار خان؛ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 ڈاکو ہلاک 8 کارندے گرفتار

8

رحیم یار خان،12 مارچ (اے پی پی ):کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے ،خطرناک گینگز کے 4 ڈاکو ہلاک 8 کارندے گرفتار کر لئے گئے  ہیں ۔

اس حوالے سے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ پولیس 4 ماہ کے دوران ملک بھر کے 203 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکو سوشل میڈیا پر لوگوں کو لالچ دے کر صادق آباد کے راستے بلوا کر مختلف راستوں سے اغواء کرکے سندھ کےکچے میں لیجاتے ہیں، کچہ کے علاقہ میں اغواء کاروں کی کوئی بھی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیںہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ جرائمپیشہ عناصر کے منطقی انجام تک پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنل ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔