ملتان، 12 مارچ (اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی پنجاب پیٹرولنگ راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پنجاب پیٹرولنگ رانا اطہر کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولنگ پولیس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ملتان میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کردیا ہے ۔
اس حوالے سے ایس پی پیٹرولنگ ملتان ریجن ہما نصیب کی نگرانی میں پیٹرولنگ پولیس ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ملتان میں طلباء کو منشیات اور کریش کی روک تھام کے لیے واک کا اہتمام کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ طالب علم قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی اچھی تربیت والدین اور اساتذہ کا فرض ہے۔
پرنسپل انجینئر محمد اسلام نے کہا پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود عوام اور خاص طور پر تعلیمی اداروں کے تعاون سے ملک دشمن اور سماجی عناصر کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہے۔
جنرل سیکریٹری اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز آف پاکستان عمر فاروق کھوکھر نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کی خاطر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی مہم چلائے ہوے ہیں۔سول سوسائٹی، صحافی برادری اور دیگر مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی پولیس کیساتھ ساتھ معاشرہ میں اس کے نقصانات اور بچاو کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔











