رینالہ خورد،30مارچ(اےپی پی): شہر اورنواحی علاقوں میں طوفانی بار سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ، بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ بارش کے دوران ہلکی ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیز بارش سے گندم کی تیارفصل کونقصامات پہنچنے کا اندیشہ ہے اور گندم کی پیداوار میں کمی کے بھی امکانات ہیں۔











