سابق صوبائی محتسب بلوچستان حاجی عبد الواسیع ترین ایڈووکیٹ کو  آبائی علاقے کلی گل آباد تورشاہ پشین میں سپردخاک کردیا گیا 

40

پشین،28 مارچ( اے پی پی ): سابق صوبائی محتسب بلوچستان حاجی عبد الواسیع ترین ایڈووکیٹ کو  ان کےآبائی علاقے کلی گل آباد تورشاہ پشین میں سپردخاک کردیا گیا  ہے ، مرحوم کی نماز جنازہ مولوی محمدرسول نے پڑھائی، نماز جنازہ میں جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ ، رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،ملک نصیر شاہوانی ، حاجی آصغر ترین ،سردار معصوم ترین ،ڈپٹی کمشنر پشین یاسر بازئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحلیم اچکزئی  سمیت  سیاسی ،سماجی، اعلی سرکاری ،سول افسران ،جوڈیشری ،وکلاء برادری ، ڈاکٹروں ، مختلف سیاسی پاریٹوں کے رہنماں علماء کرام، شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر وکلاء ،قبائلی سیاسی رہنماؤں نے مرحوم کی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔

  حاجی عبدالواسیع ترین ایڈووکیٹ  صوبائی محتسب بلوچستان ،دشت گردی عدالت جج ، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان  کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ وہ  ایک ہفتے سے  کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج تھے ۔ مرحوم پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ  کے  بھائی ،سول جج سیف اللہ ترین ، وزیر اعلی بلوچستان کوارڈینٹر نورخان ترین ایڈووکیٹ کے چچا تھے۔