سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب کا ڈی جی خان کا دورہ، مختلف منصوبوں کا جائزہ

7

ملتان، 29 مارچ (اے پی پی ):  سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے ڈی جی خان کا دورہ  کیا۔پی ایچ اے،پی ایچ ای کے ایس ڈی اے اور ڈی ڈی اے کے منصوبوں بارے بریفنگ لی اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خاں نے کہا کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،سست رفتار سکیموں کو تیز کیا جائے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تصدیق شدہ فرمز کی مشینیں لگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معیاری کام کو ترجیح دی جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ کو مکمل کیا جائے، منصوبوں کی مانیٹرنگ اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ٹھیکدار اشیاء کو استعمال کریں۔

غازی پارک ڈی جی خان کے دورہ کے موقع پرانہوں نے پودہ لگایا ، پارک میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور منصوبوں پر اطمنان کا اظہار کیا۔